لاہور (نیا محاذ) لاہور کے علاقے گلبرگ میں خواتین کو چھیڑنے والا چار رکنی برقع پوش گینگ گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزمان فیملی پارک میں خواتین کو ہراساں کرتے تھے، معمول کی پٹرولنگ پر مامور ایف پی یو کو چند خواتین نے برقع پوش لڑکوں کی ہراسانی سے متعلق آگاہ کیا تھا۔خواتین کی شکایت پر ایف پی یو ٹیم نے ملزمان کو گرفتار کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان میں ارتضٰی، نعمان، غلام مصطفیٰ اور فراز شامل ہیں، جنہیں گلبرگ تھانہ پولیس کےحوالے کردیا گیا ہے۔
0