0

خرابی موسم اور انتظامی مسائل کے باعث ایک پرواز منسوخ، 22 سے زائد تاخیر کا شکار

کراچی(نیا محاذ)ملک کے مختلف ائیرپورٹس پر موسمی خرابی اور انتظامی مسائل کی وجہ سے ایک پرواز منسوخ کی گئی ہے جب کہ 22 سے زائد ملکی اور غیر ملکی پروازیں غیر معمولی تاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کراچی کوئٹہ کی پرواز 4 گھنٹے تاخیر سے شام سوا 5 بجے روانہ ہوگی جب کہ ملتان کی پرواز 4 گھنٹے تاخیر سے رات سوا ایک بجے، اسلام اباد کی پرواز شام 5 بجے روانہ ہوگی۔ عدیس ابابا کراچی کی پرواز میں ایک گھنٹہ تاخیر رپورٹ ہوئی ہے، لاہور جدہ کی پرواز 7 گھنٹے، لاہور کوئٹہ کی پرواز ڈھائی گھنٹے، ریاض کی پرواز 4 گھنٹے، دوحہ لاہور ایک گھنٹہ اور ابوظبی لاہور کی پرواز 6گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔اس کے علاوہ ریاض اور دبئی سے لاہور ایک گھنٹہ، سیالکوٹ جدہ ایک گھنٹہ، جدہ سیالکوٹ ساڑھے چار گھنٹے، اسلام اباد ابوظبی کی غیر ملکی پرواز ڈھائی گھنٹے، دمام اسلام آباد 2 گھنٹے، اسلام آباد مدینہ 3گھنٹے اور شارجہ پشاور کے لیے پرواز بھی ڈھائی گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں