0

بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ

نئی دہلی (نیا محاذ)بھارتی فضائیہ کامِگ 29 طیارہ ریاست راجستھان کےبارمیر سیکٹر میں گر کر تباہ ہوگیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق مگ 29 لڑاکا طیارہ راجستھان میں رات کے معمول کے تربیتی مشن کے دوران گر کر تباہ ہو گیاتاہم پائلٹ بحفاظت باہر نکل گیا،بھارتی فضائیہ کا کہنا ہے کہ جیٹ کو ”تکنیکی خرابی“ کا سامنا کرنا پڑا۔ فضائیہ نے بیان میں کہا کہ ’بارمیر سیکٹر میں رات کے معمول کے تربیتی مشن کے دوران، ایک MiG-29 کو اہم تکنیکی خرابی کا سامنا کرنا پڑا، جس سے پائلٹ کو باہر نکلنا پڑا۔ پائلٹ محفوظ ہے اور کسی جان و مال کے نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ کورٹ آف انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے‘،حکام نے بتایا کہ لڑاکا طیارہ رات 10 بجے کے قریب رہائشی علاقے سے دور گر کر تباہ ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں