0

بھارتی ریاستوں آندھراپردیش اور تلنگانہ میں بارشوں سے تباہی ،27افراد ہلاک، درجنوں سکول بند

آندھراپردیش(نیا محاذ)بھارتی ریاستوں آندھراپردیش اور تلنگانہ میں بارشوں نے تباہی مچا دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق مختلف حادثات میں 27افراد ہلاک اور درجنوں سکول بند ہو گئے،ریاست تلنگانہ کے متعدد اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا،جبکہ 15ٹرینیں منسوخ ہو گئیں،بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت امراوتی میں بارشوں کا 50سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا،متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں