0

ایف آئی اے کی کارروائی،معروف صنعتکار سیٹھ گوہراللہ گرفتار

حیدرآباد(نیا محاذ)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)نے کارروائی کرتے ہوئے معروف صنعتکار سیٹھ گوہر اللہ کو گرفتار کرلیا۔نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق ذرائع ایف آئی اے کاکہنا ہے کہ فتح گروپ کے سیٹھ گوہر کو بغیر نیپرا لائسنس کے بجلی بنا کر قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے،بجلی بنا کر قومی خزانے کو 70 کروڑ سے زائد کا نقصان پہنچایا گیا ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سیٹھ گوہر کے ساتھ ملوث ہونے پر حیسکو کے ایک ملازم کو بھی حراست میں لیا گیا ہے، معروف صنعتکارکے خلاف تحقیقات کر کے ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں