راولپنڈی(نیا محاذ)نئے توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوگی۔نجی ٹی وی چینل جی ونیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا جائے گا، ملزمان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوں گے،ملزمان کی دائر ضمانت بعد ازگرفتاری پروکلا صفائی دلائل دیں گے،وکلا صفائی نے چیئرمین نیب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست بھی دائر کی ہے،اس کے علاوہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانت بعداز گرفتاری کی درخواستوں پر فیصلہ آج ہوگا۔
0