لاہور(نیا محاذ) لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما تعطیلات ختم ہو گئی ہیں اور آج سے معمول کے مطابق کیسز کی سماعت ہو گی۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق موسم گرما کی تطیلات کے بعد کیسز کی سماعت کے لیے نیا ججز روسٹر جاری کر دیا گیا، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کی منظوری سے روسٹر جاری کیا گیا ہے۔نئے ججز روسٹر کے مطابق 2 ستمبر سے 26 اکتوبر تک پرنسپل سیٹ پر 20 سنگل بنچ اور 9 ڈویژن بنچ کیسز کی سماعت کریں گے۔بنچ نمبر 1 چیف جسٹس مس عالیہ نیلم اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل ہو گا جبکہ بنچ تمام نوعیت کے کیسز کی سماعت کرے گا۔بنچ نمبر 2 جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس سلطان تنویر پر مشتمل ہو گا اور بنچ سول اپیلوں اور بنکنگ کیسز کی سماعت کرے گا، اسی طرح بنچ نمبر 3 جسٹس شمس محمود مرزا اور جسٹس عابد حسین پر مشتمل ہو گا جو ٹیکس اور کمرشل کیسز کی سماعت کرے گا۔روسٹر کے مطابق بنچ نمبر 4 جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس طارق ندیم پر مشتمل ہے جو سزائے موت کے خلاف اپیلوں سمیت دیگر کیسز کی سماعت کرے گا۔بنچ نمبر 5 جسٹس فیصل زمان خان اور جسٹس مسعود عابد نقوی پر مشتمل ہے اور اس بنچ کے ذمہ سول کیسز کی سماعت کرنا ہے، اسی طرح بنچ نمبر 6 میں جسٹس چودھری اقبال اور جسٹس احمد ندیم ارشد اںٹرا کورٹ اپیلوں سمیت دیگر سنیں گے۔نئے روسٹر کے مطابق بنچ نمبر 7 جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس امجد رفیق پر مشتمل ہے اور یہ بنچ فوجداری نوعیت کے کیسز کی سماعت کرے گا جبکہ بنچ نمبر 8 میں جسٹس فاروق حید اور جسٹس علی ضیا باجوہ نیب کیسز کی سماعت کرے گا۔روسٹر کے مطابق بنچ نمبر 9 میں جسٹس رسال حسن سید اور جسٹس راحیل کامران شیخ شامل ہیں اور دونوں ججز سول اپیلوں کی سماعت کرے۔
0