ریاض (نیا محاذ)سعودی محکمہ شہری دفاع نے ملک کے مختلف شہروں میں بارش کا الرٹ جاری کر دیا۔
سعودی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی محکمہ شہری دفاع نے مدینہ منورہ، مکہ مکرمہ، الباحہ، عسیر اور جازان میں بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔سعودی محکمہ شہری دفاع نے مدینہ منورہ ریجن میں آج شدید بارش کا امکان ظاہر کرتے ہوئے لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔سعودی محکمہ تعلیم نے بھی غیر یقینی موسمی صورتِ حال کے سبب یکم ستمبر کو سکول بند رکھنے کا اعلان کیا۔سعودی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مدینہ منورہ ایئر پورٹ پر سب سے زیادہ 37.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مسجد نبوی کے اطراف 27.6 ملی میٹر، مکہ مکرمہ میں 17.4 ملی میٹر، بلخزمر گورنریٹ الباحہ میں 28.6 اور النماص گورنریٹ عسیر میں 16.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
0