0

آئی جی پنجاب پرسوں ریکارڈ سمیت یہاں ہوں،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

لاہور(نیا محاذ)لاہور ہائیکورٹ نے چالان جمع نہ ہونے والے 3لاکھ 62ہزار مقدمات کی تفصیلات پر عدم اطمینان کااظہار کرتے ہوئے آئی جی پنجاب کو پرسوں ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں منشیات کے ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس عالیہ نیلم نے استفسار کیا کہ آئی جی پنجاب کہاں ہیں؟جب پوچھیں تو جواب آتا ہے کہ وہ کچے کے علاقے میں ہیں،آئی جی پنجاب پرسوں ریکارڈ سمیت یہاں ہوں۔چالان جمع نہ ہونے والے 3لاکھ 62ہزار مقدمات کی تفصیلات عدالت میں پیش کردی گئی،عدالت نے آئی جی پنجاب کی جانب سےدی گئی رپورٹ پر عدم اطمینان کااظہار کیا، لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو 4ستمبر کو طلب کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں