0

ٹرمپ اور کملا ہیرس کے درمیان پہلا صدارتی مباحثہ کھٹائی میں پڑنے کا خدشہ

فلا ڈلفیا(نیا محاذ )امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کملا ہیرس کے درمیان پہلا صدارتی مباحثہ کھٹائی میں پڑنے کا خدشہ ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے شرط رکھی ہے کہ مباحثے کے دوران دونوں فریقوں کا مائیک کھلا رہنا چاہئے۔اس حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ کہتے ہیں کہ کملا ہیرس گیم کھیلنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ڈیموکریٹک اور ری پبلکن صدارتی امیدواروں کے بیانات کے بعد خیال کیا جا رہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس کے درمیان پہلا صدارتی مباحثہ کھٹائی میں پڑنے کا خدشہ ہے۔واضح رہے دونوں رہنماو¿ں کے درمیان مباحثہ 10 ستمبر کو فلاڈلفیا میں ہونا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں