لاہور(نیا محاذ)قومی ٹیم کی بنگلہ دیش کیخلاف پنڈی ٹیسٹ میں شکست پر اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں 10 وکٹوں سے شکست کے بعد قومی ٹیم مینجمنٹ بولرز کی پرفارمنس سے ناخوش ہے اور فاسٹ بولرز کی گرتی پیس پر تشویش کا اظہار بھی کیا ہے۔ذرائع کے مطابق ٹیسٹ کے بعد کپتان، سینئر کھلاڑیوں اور کوچز کے درمیان فاسٹ بولرز کی پرفارمنس پر بات چیت ہوئی۔اس دوران کہا گیا کہ بیٹرز نے پہلی اننگز میں میچ سیٹ کردیا تھا، ڈیکلریشن کے بعد پچ پر فاسٹ بولرز کی مدد کیلئے گھاس موجود تھی، فاسٹ بولرز پچ پرگھاس کا فائدہ نہیں اٹھاسکے، ہمارےفاسٹ بولرز کی پیس بھی کم تھی۔ ٹیم منیجمنٹ اور سینئرکھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ ہمارے فاسٹ بولرز کی گیند وکٹ کیپر تک نہیں پہنچ رہی تھی، ہمارے فاسٹ بولرز دوسری نئی گیندکا بھی فائدہ نہ اٹھاسکے جب کہ بنگلہ دیش کے فاسٹ بولرز کی ہمارے فاسٹ بولرز سے زیادہ پیس تھی۔ذرائع کا کہنا ہےکہ سپنر ابرار احمد اور فاسٹ بولر میرحمزہ کے دوسرا ٹیسٹ کھیلنےکے قوی امکانات ہیں۔
0