0

راولپنڈی ٹیسٹ، پاکستان اور بنگلہ دیش کے کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد ہوگیا

راولپنڈی (نیامحاذ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے راولپنڈی ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ پر پاکستان اور بنگلادیشی ٹیم کے کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد کردیا۔آج نیوز کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے دونوں ٹیموں کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس بھی کاٹے گئے، سلور اوور ریٹ پر پاکستان کے چھ پوائنٹس کٹے، جبکہ بنگلادیش کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں تین پوائنٹس کٹے۔پاکستانی کھلاڑیوں پر میچ فیس کا تیس فیصد جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر شکیب الحسن پر میچ فیس کا دس فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں