کراچی (نیا محاذ ) انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی ہے جبکہ سٹاک مارکیٹ میں معمولی بہتری دیکھنے میں آئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے بعدڈالر کی قیمت میں 7 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 278 روپے 35 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں معمولی بہتری دیکھنے میں آئی ہے ، کاروبار شروع ہوا تو 100 انڈیکس 78 ہزار 571 پوائنٹس پر تھا جس میں اب تک 31 پوائنٹس کا اضافہ ہواہے اور انڈیکس 78 ہزار 602 پوائنٹس پر پہنچ گیاہے ۔
0