0

پی ٹی آئی کے 51کارکنوں کی بازیابی کیلئےلاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہور(نیا محاذ)لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کے 51 کارکنوں کی بازیابی کے لیے درخواست دائر کر دی گئی۔
درخواست تحریک انصاف کے رہنما یوسف وائیں کی جانب سے دائر کی گئی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پولیس نے اسلام آباد جاتے ہوئے تمام کارکنوں کو حراست میں لیا،گرفتار افراد کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں ہیں۔درخواست گزار کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے تمام کارکنان پولیس کو کسی مقدمہ میں مطلوب بھی نہیں ہیں، تمام کارکنان کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیا جائے، استدعا ہے کہ تمام گرفتار کارکنان کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں