لاہور(نیا محاذ)ورکشائر کاؤنٹی نے فاسٹ بولر حسن علی کے علاج کی ذمہ داری اٹھانے کی حامی بھر لی ۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورکشائر کاؤنٹی کو حسن علی کی کہنی کا علاج کرانے کا کہا تھا، پی سی بی کا موقف تھا حسن علی کاؤنٹ کرکٹ کے دوران زخمی ہوئے ہیں،پی سی بی نے کہاکہ کاؤنٹی کرکٹ کے دوران چوٹ لگنے پر علاج کی ذمے داری ورکشائر کی بنتی ہے۔ذرائع کاکہنا ہے کہ فاسٹ بولر حسن علی علاج کیلئے جلد انگلینڈ جائیں گے،کہنی کی سرجری کی ضرورت پڑے یا ری ہیب ہو تمام تر کاؤنٹی کرے گی۔
0