0

ملک میں سونے کے نرخ مزید بڑھ گئے

کراچی(نیا محاذ)سونے کی قیمت میں آج پھر اضافہ ہو گیا، ملک میں سونے کے نرخ بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کے نرخ میں 800 روپے کا اضافہ ہو نے سے سونا 2 لاکھ 61 ہزار800 روپے کی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا۔جبکہ 10 گرام سونے کے نرخ میں 686 روپے اضافہ ہوا جس سے دس گرام سونا دو لاکھ 24 ہزار 451روپے کی سطح پر آگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں