0

شیر افضل مروت کو گرفتار کر لیا گیا : نجی ٹی وی کا دعویٰ

اسلام آباد(نیا محاذ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کو گرفتارکرنے کے بعد تھانے منتقل کر دیاگیا ۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے دعویٰ کیاہے کہ پولیس کی بھاری نفری نے تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کو حراست میں لے کر تھانہ گولڑہ منتقل کردیا۔ دوسری جانب نجی ٹی وی جیونیوز نے اسلام آباد پولیس کے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ شیر افضل مروت کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے آج ترنول کے مقام پر جلسے میں شرکت کے لیے کارکنان پہنچے تھے، اس دوران اطلاع ملی تھی کہ لوگوں کی ایکسپریس چوک سے گرفتاریاں بھی کی گئی ہیں۔یاد رہے کہ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے گزشتہ روز ترنول میں تحریک انصاف کو جاری کیئے گئے جلسے کے این او سی کو منسوخ کر دیا تھا جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری بھی جلسے کے مقام پر پہنچی تھی۔تحریک انصاف کی جانب سے 8 ستمبر کو جلسہ کرنے کی اجازت طلب کی گئی جو کہ منظور کر لی گئی تھی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں