0

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

لاہور(نیا محاذ) تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ئوکی صورتحال حسب ذیل رہی۔ دریائے سندھ میںتربیلاکے مقام پرآمد 2 لاکھ 54 ہزار600 کیوسک اور اخرج 2 لاکھ54 ہزار100کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پرآمد 65 ہزار500 کیوسک اور اخراج 65 ہزار 500 کیوسک، خیرآباد پل آمد 3 لاکھ10 ہزار 800 کیوسک اور اخرج 3 لاکھ10 ہزار 800کیوسک،جہلم میںمنگلاکے مقام پر آمد27ہزار300کیوسک اور اخراج8 ہزارکیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پرآمد 63 ہزار300 کیوسک اور اخراج 38 ہزار300 کیوسک رہا۔جناح بیراج آمد 3 لاکھ 19 ہزار 600کیوسک اور اخراج3 لاکھ 13 ہزار300 کیوسک، چشمہ آمد 3 لاکھ 46 ہزار900 کیوسک اوراخراج 3 لاکھ 28ہزار600 کیوسک، تونسہ آمد 3 لاکھ 44 ہزار400کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 32 ہزار400 کیوسک،گدو آمد4 لاکھ16 ہزار500کیوسک اور اخراج 4 لاکھ5 ہزار400 کیوسک، سکھر آمد 3 لاکھ 95 ہزار700کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 77 ہزار200 کیوسک، کوٹری آمد 2 لاکھ 54 ہزار400کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 16 ہزار500کیوسک،تریموں آمد 70 ہزار800کیوسک اور اخراج 60 ہزار 700 کیوسک ، پنجند آمد 65 ہزار400کیوسک اور اخراج57 ہزار400 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔آبی ذخائر میںتربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ،پانی کی موجودہ سطح 1550 فٹ ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 5.766 ملین ایکڑ فٹ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ،پانی کی موجودہ سطح 1215.25فٹ ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 5.270 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،پانی کی موجودہ سطح644 فٹ ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.112 ملین ایکڑ فٹ رہا۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہا ئوکی صورت میں ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں