کراچی (نیا محاذ) ثاقب نثار اور فیض حمید کے ٹارگٹ کیا تھے ،کیافوجی ٹرائل اوپن ہونا چاہیے ۔۔۔؟ وزیر دفاع خواجہ آصف اہم امور پر بول پڑے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ کسی جنرل کے اوپن ٹرائل کی نظیر ہماری تاریخ میں نہیں ملتی۔بانی پی ٹی آئی کے اپنے دور میں بھی کسی فوجی کا ٹرائل نہیں ہوا اس دور میں24 لوگوں کو سزائیں ہوئیں۔ اگر بانی پی ٹی آئی کا فوجی ٹرائل ہوا تو وہ اوپن ہوگا۔قوم کو پتہ لگنا چاہیے کہ بانی پی ٹی آئی4سال یا اس سے پہلے کیا کرتے رہے ہیں اور9 مئی میں ان کا کیا رول ہے،کل ثاقب نثار کو بھی فیض حمید سے متعلق وضاحت دینی پڑی۔دونوں کے ٹارگٹ تھے ایک وزیراعظم بننا چاہتا تھا۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔وزیر دفاع خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف کے لیے جن لوگوں کی تجاویز تھیں ان میں ان کا پانچواں نمبر تھا۔ انہوں نے ہماری قیادت کو اپروچ بھی کیا مختلف وعدے وعید بھی دیئے گارنٹیاں بھی دیں۔ اگر آپ میرے سر پر ہاتھ رکھیں تو میں وعدہ کرتا ہوں،9 مئی کو افرادی قوت بانی پی ٹی آئی نے دی، سازشی تانے بانے جنرل (ر) فیض حمید نے بنے۔تحریک انصاف کے جلسے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ جلسے کی اجازت نہ دینے کی کچھ انتظامی وجوہات ہوں گی۔
0