ممبئی (نیا محاذ )بھارت کے اولمپک سلور میڈلسٹ نیرج چوپڑا اور برانز میڈلسٹ مانو بھاکر کی چاندی ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق پیرس اولمپکس میں دو بار کی برانز میڈلسٹ منو بھاکر سے بڑی کمپنیاں معاہدوں کی خواہشمند ہیں جب کہ جیولین تھرور نیرج چوپڑا معاہدوں میں بھارتی کرکٹرز کو پیچھے چھوڑ رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نیرج اور منو بھاکر کی برانڈ ویلیو میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا، نیرج چوپڑا کی برانڈ ویلیو تقریباً 330 کروڑ بھارتی روپے ہو گئی ہے۔اولمپکس سے قبل نیرج چوپڑا کی برانڈ ویلیو بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کے برابر تھی اور اب ان کی برانڈ ویلیو پانڈیا سے بہت زیادہ بڑھنے کی توقع ہے۔نیرج چوپڑا اس وقت سب سے زیادہ ویلیو رکھنے والے نان کرکٹر ایتھلیٹ ہیں۔دوسری جانب 22 سالہ منو بھاکر نے غیر معمولی تیزی سے کمپنیوں کی توجہ حاصل کی ہے، منو نے مشروب ساز کمپنی سے حال ہی میں ڈیڑھ کروڑ بھارتی روپے میں ایمبیسیڈر کا معاہدہ کیا۔پیرس اولمپکس سے قبل منو بھاکر کے معاہدے کی سال کی فیس 25 لاکھ روپے تھی جب کہ ایتھلیٹ کی مینجمنٹ کمپنی نے 40 برانڈز کے برانز میڈلسٹ کے ساتھ معاہدے کی خواہش کا انکشاف کیا۔
ادھر ریسلر ونیش پھوگاٹ کی میڈل نہ جیتنےکے باوجود برانڈ ویلیو بڑھ رہی ہے، ونیش کی سالانہ فیس اب 25 لاکھ سے بڑھ پر ایک کروڑ روپے تک پہنچ چکی ہے۔