0

پی ٹی آئی کا اسلام آباد سمیت 3 شہروں میں جلسے کرنے کا اعلان

صوابی میں جلسے کے بعد اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں جلسے ہوں گے، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کیلئے ہر محاذ پر جدوجہد جاری رکھیں گے، عمران خان کی رہائی کیلئے عدالت میں کیسز بھی جاری ہیں اور جلسے بھی کریں گے،رہنماءپی ٹی آئی کا تقریب سے خطاب
بونیر(نیا محاذ۔15اگست 2024 ) پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد سمیت 3شہروں میں جلسے کرنے کا اعلان کر دیا،پی ٹی آئی کے رہنماءبیرسٹرگوہر کا کہنا ہے کہ صوابی میں جلسے کے بعد اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں جلسے ہوں گے، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کیلئے ہر محاذ پر جدوجہد جاری رکھیں گے،بونیر میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رہنماءپی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی رہائی کیلئے عدالت میں کیسز بھی جاری ہیں اور جلسے بھی کریں گے۔
امن و سلامتی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ملک خداد پاکستان ہمارے آباو اجداد کی قربانیوں سے وجود میں آیا، ملک کی حفاظت، ترقی اور خوشحالی کیلئے مل کر کام کریں گے۔پی ٹی آئی رہنماءبیرسٹرگوہر نے پولیس لائنز ڈگرمیں شہدا کی یادگار پر پھول چڑھائے، ڈسٹرکٹ جیل ڈگر میں تقریب میں شرکت کی، قیدیوں میں مٹھائی تقسیم کیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءبیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پاکستان عظیم ملک اسے عظیم تر بنانا ہے۔
ملک کی خوشحالی کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہے۔یوم آزادی کی خوشی میں ہم سب شریک ہیں۔ملک کی خوش حالی اور استحکام کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہے۔یوم آزادی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماءنے کہا کہ14 اگست کا دن ان قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جو ہمارے آبا و اجداد نے ایک طویل اور لازوال جدوجہد کے بعد پاکستان کو معرض وجود میں لانے کیلئے دیں۔
ملک کو مسائل سے نکالنے کیلئے مل کر جدوجہد کرنی ہوگی۔اتحاد واتفاق سے ہی قومیں آگے بڑھتی ہیں۔نوجوانوں نے مستقبل میں اس ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالنی ہے ۔نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ پوری ایمانداری سے اپنے کام انجام دیں۔رہنماءپی ٹی آئی کا یہ بھی کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا بھی یہی پیغام ہے کہ قوم اپنے آپ کو حقیقی آزادی کیلئے تیار کرے۔ہماری تحریک ملک میں آئین و قانون کی سربلندی کیلئے ہے ہم اس کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں