اسلام آباد(نیا محاز )حزب اختلاف کی جماعتوں کے ممکنہ اتحاد کی سربراہی جمعیت علما اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان کو سونپنے کی تجویز سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتیں ایک عشائیے پر مجتمع ہوئیں جس کے میزبان محمد علی درانی تھے جنہوں نے تجویز دی کہ ممکنہ اپوزیشن اتحاد کی قیادت مولانا فضل الرحمن کریں۔عشائیے میں شریک تمام جماعتوں نے آئین پر عملدرآمد صاف شفاف منصفانہ انتخابات کی بات پر زور دیا۔