0

برٹش ہائی کمیشن کےاعلیٰ سطحی وفد کا پی ڈی ایم اے پنجاب کا دورہ ،اہم امور پر بریفنگ

لاہور( نیا محاز ) برٹش ہائی کمیشن کےاعلیٰ سطحی وفد نے پی ڈی ایم اے پنجاب کا دورہ کیا۔وفد کی سربراہی دولت مشترکہ برائے ڈویلپمنٹ کی ہیڈ کلارا سٹرینڈوج نے کی، وفد نے پنجاب حکومت کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے نظام کےبارے میں آگاہی حاصل کی،وفد نے پی ڈی ایم اے کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا۔
ڈائریکٹر جنرل عرفان علی کاٹھیا نے وفد کو پی ڈی ایم کی ورکنگ کے بارے میں آگاہ کیا۔ ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ صوبائی کنٹرول روم میں تمام اضلاع کیساتھ 24 گھنٹے رابطے کو یقینی بنایا جاتا ہے ۔سیلاب، کووڈ، ڈینگی، قحط سالی سموگ اور ہیٹ ویو سمیت تمام چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پی ڈی ایم الرٹ ہے۔ہیٹ ویو بارش فلڈ اور دیگر آفات بارے پیشگی وارننگز اور انتظامیہ کو الرٹ جاری کیے جاتے ہیں ۔پاکستان کو شدید موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا ہے ،سموگ کی روک تھام اور موسمیاتی تبدیلیوں سے درپیش مسائل حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ڈی جی پی ڈی ایم نے وفد کو فلڈ سمولیشن ماڈل کے بارے میں بھی بریفنگ دی ۔
وفد نے پی ڈی ایم اے کنٹرول روم اور ایمرجنسی ریسپانس سسٹم کی تعریف کی ، کلارا سٹرینڈوج نے پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال بھی کی۔

وفد کی سربراہ دولت مشترکہ برائے ڈویلپمنٹ کی ہیڈ کلارا سٹرینڈوج نے کہا کہ پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن کا ریسپانس ٹائم قابل تعریف ہے ۔ برطانیہ اور پاکستان کے مابین تمام شعبہ ہائے زندگی میں طویل شراکت داری ہے۔

برٹش ہائی کمیشن وفد نے کہا کہ پی ڈی ایم اے کا فلڈ سمولیشن ماڈل متاثر کن ہے،برٹش ہائی کمیشن قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے پی ڈی ایم اے کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔ارلی وارننگ سسٹم سمیت دیگر عوامل میں بھی پی ڈی ایم اے پنجاب کو مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں