0

اے این ایف کی کارروائی، 40 کلو سے زائد منشیات برآمد،3 ملزمان گرفتار

اسلام آباد ( نیا محاز ) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف ) نے 2 کارروائیوں کے دوران40 کلو سے زائد منشیات برآمد کرلی جبکہ 3 ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔
ترجمان کے مطابق کارروائیاں پشاور اورسکھرمیں کی گئیں، کارروائی کے دوران 39 کلو چرس، 1.4 کلوآئس برآمدکرلی گئی۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ گرفتارملزمان کےخلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں