ٹوکیو ( نیا محاز )زلزلے قدرتی آفت ہیں جن کے باعث دنیا بھر میں لاکھوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں
،آج جاپان کا دارالحکومت ٹوکیو 6.8 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا تاہم ابتدائی طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کی گہرائی 490 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی، ابتدائی طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں۔
یاد رہے کہ 8 اگست کو بھی جنوبی جاپان میں 7.1 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔جاپان کی سرکاری براڈکاسٹر این ایچ کے نے رپورٹ کیا تھا کہ کیوشو اور شیکوکو جزیروں کے کچھ ساحلی علاقوں میں ایک میٹر اونچا سونامی آنے کا خدشہ ہے،جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے ایکس پر کہا تھا کہ براہ کرم سمندر میں داخل نہ ہوں یا ساحل کے قریب نہ جائیں جب تک کہ وارننگ ختم نہ ہوجائے۔