0

لاہور، خواجہ سرا ڈکیت گینگ کا سرغنہ گرفتار

لاہور (نیا محاز ) ڈولفن پولیس نے طلبا کو لوٹنے والے خواجہ سرا ڈکیت گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کینال روڈ نرسری چوک پر خواجہ سراؤں نے طلباء کو لوٹ لیا جس کے بعد ڈولفن ٹیم مددگار 15 کی کال پر موقع پر پہنچ گئی اور ڈولفن ٹیم نے واردات کے مرتکب خواجہ سرا گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا تاہم ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔ترجمان ڈولفن کے مطابق خواجہ سرا اس سے قبل بھی دو طرفہ سڑک پر راہ گیروں سے وارداتیں کرچکے ہیں، طلباء یونیورسٹی آنے جانے کیلئے عموماً اس پل کو استعمال کرتے ہیں، خواجہ سراء زبردستی دھونس، نوسربازی سے موبائل اور کیش چھین لیتے تھے اور گرفتار شی میل نے گزشتہ شب بھی شہری سے 15 ہزار روپے چھین لیے تھے۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق متاثرہ شہریوں نے خواجہ سراء کی شناخت کرلی جس کا تعلق لیہ سے ہے، گرفتار شی میل طلبہ عرف عائشہ سے موبائل اور ائیر بڈز برآمد ہوئے، مزید تفتیش کیلئے چوکی ایل بلاک کے حوالے کردیا گیا جب کہ مفرور خواجہ سرا کی تلاش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں