ڈھاکا ( نیا محاز ) پاکستانی ہائی کمشنر سید احمد معروف کی بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر محمد یونس سے ملاقات ہوئی ہے۔
ڈھاکا کے صدارتی محل میں پاکستانی ہائی کمشنر کی چیف ایڈوائزر پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس سے ملاقات ہوئی ، بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر یونس نے پاکستان کے لئے گرمجوشی کے جذبات کا اظہار کیا۔ہائی کمشنر سید معروف نے بنگلہ دیش کے عوام کے لئے پاکستان کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر یونس بنگلہ دیش کو ایک پرامن اور خوشحال مستقبل کی طرف کامیابی سے لے جائیں گے۔ڈاکٹر محمد یونس نے نیک خواہشات پر پاکستانی ہائی کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔دوسری جانب بنگلہ دیش میں موجود 55 پاکستانی طلباءنے 14 اگست تک پاکستانی ہائی کمیشن میں قیام کا فیصلہ کر لیا، بنگلہ دیش میں پاکستانی طلبا کاکہنا ہے کہ 14اگست یوم آزادی پاکستان ہائی کمیشن میں منائیں گے۔
0