راولپنڈی ( نیا محاز )امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ہمارا اگلا ایجنڈا پاکستان کو آئی ایم ایف کی غلامی سے نجات دلانا ہے، حکمران بتائیں 19سال کے عرصے میں آئی ایم ایف کے ساتھ کتنے معاہدے ہوئے۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے راولپنڈی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت چاہتی تھی کہ زبانی کلامی بات ہو جائے مگر ہم نے تحریری معاہدہ کیا،حکومت نے لکھ کر دیا ہے کہ آئی پی پیز کا فرانزک آڈٹ ہو گا ،فرانزک آڈٹ کے بعد سامنے آئے گا کہ پی پی پی سے پی ٹی آئی کے دور تک کون ان معاہدوں میں شامل رہا ،19سال کے عرصے میں آئی ایم ایف کے ساتھ کتنے معاہدے ہوئے،
بتائیں کہ آئی ایم ایف نے آئی پی پیز کے حوالے سے کیا معاہدے کئے تھے ،آئی ایم ایف اپنی پسند کے حکمرانوں کے ذریعے ہم پر مسط ہوتا ہے،جب ہم ان لوگوں کی بات کرتے تھے کہ جو انگریزوں کے غلام ہیں تو کسانوں کو ہمارے سامنے لا کھڑا کیا جاتا تھا،ہم خود کہتے ہیں کہ ان جاگیرداروں کی زمین کسانوں میں تقسیم کرو،ہمارا اگلا ایجنڈا ہے کہ پاکستان کو آئی ایم ایف کی غلامی سے نجات دلوائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ایک طویل جدوجہد کی، مائیں بہنیں بیٹیاں نوجوان14 دن تک دھرنے میں شریک رہے ،ہمارے سامنے کوئی انتخاب نہیں تھا جماعت اسلامی کو کچھ نہیں چا ہئے تھا ،سب غریب عوام کے حق کے لئے تھا ،عوام پر بجلی کے بل بم بن کر گر رہے تھے عوام کی آواز کوئی بلند نہیں کررہا تھا،آپ نے جو کام کیا تاریخ میں لکھا گیا ہے،حکمرانوں نے مجبور ہو کر ایک معاہدہ کیا ہے ،معاہدے میں بجلی کے بل کم کرنے کی بات ہوئی ہے،معاہدے سے پہلے وزراء کے بیانات تھے کہ ہم آئی پی پیز کے حوالے سے کچھ نہیں کرسکتے،آخر حکمرانوں نے خود کہا کہ آئی پی پیز بڑا مسئلہ ہے۔
0