کراچی (نیا محاز ) مسلم لیگ (ن) رہنما و سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت بڑی مستحکم ہے یہ حکومت عمران خا ن کی بڑھکوں اور اس طرح کی قیاس آرائیوں سے جانے والی نہیں ہے،آپکو ہماری حکومت کی مدت پوری ہوتی نظر آئے گی، ہمارا نظام انصاف ڈیلیور نہیں کر رہا ہے، اب تک باغیوں، لشکر اور جتھوں کو سزا نہیں مل سکی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کیساتھ‘‘ میں میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان جس ٹارگٹ پر ہیں وہ نہ پہلے 9مئی سے پورا ہوا ہے اور نہ اب پورا ہوگا۔عمران خان گرگٹ کی طرح رنگ بدلتے رہتے ہیں۔ حالات کے مطابق کبھی پاؤں پڑ جاتے ہیں کبھی گریبان پکڑ لیتے ہیں۔ اس وقت کے سپہ سالار تعریف کے قابل ہیں ۔موجودہ آرمی چیف کا جنرل باجوہ سے موازنہ نہیں کیا جاسکتا۔ باجوہ کے کیریئر میں بہت سارے اتار چڑھاؤاور قول و فعل میں تضاد تھا۔ یہاں پر قول و فعل میں تضاد نہیں ہے۔ جوتعریف کے قابل ہو اس کی تعریف کرنی چاہیے۔ ہر گزرتے دن کے ساتھ اصلاحات ہورہی ہیں بہتری آرہی ہے۔عام آدمی کی زندگی مشکل ہے۔نظام انصاف ڈیلیور نہیں کررہا۔ برطانیہ میں24گھنٹوں میں گرفتاریاں اور سزائیں ہوئیں۔جنہوں نے پریس کانفرنس نہیں کی کیا ان کو سز اہوگئی۔ایسا نظام انصاف جو دن دیہاڑے اس طرح کی بغاوت کولشکر اور جتھوں کو سزا نہ دے سکے۔یہ تو نہیں ہوسکتا کہ غیر معینہ مدتتک آپ انتظار میں بیٹھے رہیں۔سب کچھ ہونے کے بعد اگر نہیں تو پھر آپشن تو دیکھنا پڑیں گے۔