0

حکومت نے چیئرمین ایف بی آر کو سیکرٹری ریونیو کی ذمہ داریاں بھی سونپ دیں

اسلام آباد(نیا محاز)حکومت نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین کو مزید ذمہ داریاں سونپ دیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال کو سیکرٹری ریونیو کا اضافی چارج تفویض کیا گیا ہے اور وہ تین ماہ یا مستقل طور پر یہ اضافی ذمہ داریاں بھی انجام دیں گے۔

ذرائع کے مطابق مکمل اختیارات کے لیے چیئرمین ایف بی آرکو سیکرٹری ریونیوکی ذمہ داریاں دینا ناگزیر تھا اور سابق چیئرمین امجد زبیر کے پاس بھی بطور چیئرمین ایف بی آر سیکرٹری ریونیوکاچارج تھا۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے گزشتہ روز راشد لنگڑیال کو چیئرمین ایف بی آر تعینات کیا تھا، وہ سیکرٹری توانائی کی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے جب کہ سابق چیئرمین ایف بی آر نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے لی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں