0

اداکار گووندا کی اہلیہ سے محبت کی انتہائی دلچسپ داستان پہلی مرتبہ منظر عام پر

ممبئی (نیا محاز ) بالی ووڈ اداکار گووندا نے اپنے کیرئیر میں لاتعداد ہٹ فلمیں کی ہیں۔ ان کی اداکاری اور رقص کے انداز کو اب بھی بہت سی مشہور شخصیات نقل کرتی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گووندا نے سنیتا سے 24 سال کی عمر میں شادی کی جو ان کی ہم عصر مشہور شخصیات کے مقابلے میں بہت جلدی اور کم عمری میں کی جانے والی شادی تصور کی جاتی ہے۔ایک حالیہ انٹرویو میں گووندا نے بتایا کہ وہ کب اور کس طرح سنیتا سے پہلی بار ملے۔

گووندا نے بتایا کہ سنیتا اس وقت بہت چھوٹی تھیں لیکن ساتھ ہی بہت ماڈرن بھی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سنیتا کی عمر اس وقت 15 سال تھی، میں اور وہ خود 21 برس کے۔
اس ملاقات میں 15 سالہ سنیتا نے گووندا سے اظہار محبت کردیا جس پر وہ بہت حیران رہ گئے۔ انہوں نے سنیتا سے کہا کہ آپ کو پتا بھی ہے آپ کیا کہہ رہی ہیں۔ اس پر سنیتا نے کہا کہ ہاں وہ جانتی ہیں وہ کیا کہہ رہی ہیں۔ سنیتا نے برملا کہہ دیا میں آپ سے محبت کرتی ہوں۔

سنیتا گووندا کی ممانی کی بہن ہیں اس وجہ سے خاندان میں ان میں ان دونوں کا ملنا جلنا رہتا تھا۔ گووندا نے بتایا کہ پھر دونوں نے باقائدگی سے ملنا شروع کردیا اور شادیوں اور دیگر تقاریب میں وہ دونوں ایک ساتھ ڈانس بھی کیا کرتے تھے۔
ن ہی دنوں کا تذکرہ کرتے ہوئے بالی ووڈ کے معروف اداکار نے کہا کہ ایک دن وہ اور سنیتا ایک گاڑی میں بیٹھے تھے کہ سنیتا کا ہاتھ ان کے ہاتھ سے ٹکرایا جس پر انہیں بہت اچھا لگا اور انہوں نےسنیتا کا ہاتھ تھام لیا جس پر سنیتا نے بھی کوئی اعتراض نہیں کیا۔ گووندا کہتے ہیں کہ اس دن انہوں نے سوچا کہ اب میں سنیتا کا ہاتھ کبھی نہیں چھوڑوں گا اور پھر ہوا بھی ویسا ہی۔

اس پریمی جوڑے نے 11 مارچ 1987ء کو شادی کرلی۔ اس وقت سنیتا کی عمر صرف 18 سال تھی جب کہ گووندا 24 سال کے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں