کراچی(نیا محاز )سندھ ہائیکورٹ کے نیوبار روم کی کینٹین میں گیس لیکیج سے دھماکا ہوا ہے۔
حکام کے مطابق دھماکے کے بعد نیوبار روم اور کینٹین کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ دھماکے سے سندھ ہائیکورٹ بار روم کی دیواروں کوبھی نقصان پہنچا ہے۔ بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق بار روم کی کینٹین میں دھماکا گیس لائن میں لیکیج سے ہوا۔ بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق کینٹین میں گیس اوربجلی کی فٹنگ ٹھیک طریقے سے نہیں کی گئی، دھماکے سے کینٹین کے سٹورکو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق سٹور میں زائدالمیعاد ایل پی جی سلنڈر ہیں جو خطرناک ہیں۔