0

بشریٰ بی بی کیخلاف کوئی ثبوت ہے ، نہیں ہے نا؟اگر پولیس نے ابھی تک گرفتار نہیں کیا تو مطلب اب نہیں کرنا،چیف جسٹس عامر فاروق کے بشریٰ بی بی کی درخواست پر ریمارکس

اسلام آباد(نیا محاز )بشریٰ بی بی کی مقدمات کی تفصیلا ت فراہمی اور گرفتاری سے روکنے کی درخواست پرچیف جسٹس نے ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی سے استفسار کیا کہ اگر آپ کو بشریٰ بی بی تفتیش کیلئے مطلوب تھیں تو طلب کیوں نہیں کیا؟بشریٰ بی بی جب گرفتار نہیں تھیں تب بھی پولیس نے انہیں طلب نہیں کیا،بشریٰ بی بی کیخلاف کوئی ثبوت ہے ، نہیں ہے نا؟اگر پولیس نے ابھی تک گرفتار نہیں کیا تو مطلب اب نہیں کرنا، سوا سال تک پولیس نے تفتیش نہیں کی تو اب گرفتاری کی کیا ضرورت ہے؟

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق بشریٰ بی بی کی مقدمات کی تفصیلا ت فراہمی اور گرفتاری سے روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست کی سماعت کی ،چیف جسٹس عامرفاروق نے استفسار کیا کہ ڈی آئی جی آپریشنزراولپنڈی پیش ہوئے ہیں؟سٹیٹ کونسل عبدالرحمان نے کہا کہ ایس ایس پی آپریشنز پیش ہوئے ہیں،چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا بشریٰ بی بی کو 9مئی کے مقدمات میں گرفتار کیا گیا ہے؟ایس ایس پی آپریشنزراولپنڈی نے جواب دیا کہ ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا، چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ سوا سال ہو گیا اب کہانی ختم نا،یہ تو نہیں ہو سکتا کہ ایک کیس میں نکلے اوردوسرے میں گرفتار ہو،اگر آپ کو بشریٰ بی بی تفتیش کیلئے مطلوب تھیں تو طلب کیوں نہیں کیا؟بشریٰ بی بی جب گرفتار نہیں تھیں تب بھی پولیس نے انہیں طلب نہیں کیا،بشریٰ بی بی کیخلاف کوئی ثبوت ہے ، نہیں ہے نا؟اگر پولیس نے ابھی تک گرفتار نہیں کیا تو مطلب اب نہیں کرنا، سوا سال تک پولیس نے تفتیش نہیں کی تو اب گرفتاری کی کیا ضرورت ہے؟بشریٰ بی بی گرفتار ہیں پولیس نے ان سے پھر بھی تفتیش نہیں کی۔
ایس ایس پی آپریشنز نے کہاکہ بشریٰ بی بی نےان مقدمات میں ضمانت قبل ازگرفتاری دائر کی ہے،وکیل لطیف کھوسہ نے کہاکہ میں اس حوالے سے معلومات لے لیتا ہوں، وقت دے دیں،بشریٰ بی بی کا 9مئی سے کیا تعلق؟ان کا نام ایسے ہی شامل کردیا گیا،عدالت نے کیس کی سماعت 12اگست تک ملتوی کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں