تھرپارکر (نیا محاز )تھرپارکر میں دو نو عمر بہنوں کی موت معمہ بن گئی جہاں ایک بہن کی لاش زمین پر پڑی ہوئی ملی اور دوسری کی لاش درخت سے لٹکی ہوئی ملی۔
تھرپارکر کی تحصیل نگرپارکر کے گاو¿ں راڑکوو¿ میں چار روز قبل دو بہنوں 14 سالہ نیلاں اور 16 سالہ مرواں کی لاشیں ملی تھیں۔ورثا کا کہنا ہے کہ جس وقت وہ صبح سو کر اٹھے بیٹیاں گھر پر نہیں تھیں، بعد میں پولیس نے بتایا کہ ان کی بیٹیوں نے درخت سے رسی کا پھندا گلے میں ڈال کر خودکشی ہے جبکہ یہ خودکشی نہیں بلکہ انہیں قتل کیا گیا ہے۔والدہ کا کہنا ہے کہ برادری کے دو لڑکے رات کو گھر سے لڑکیوں کو ساتھ لے گئے تھے، کیا پتا انہوں نے قتل کرکے لاشیں لٹکائی ہوں۔والد نے پولیس کو بتایا کہ جن دو لڑکوں پر اس واقعہ میں ملوث ہونے کا ہمیں شک ہے ان کی لڑکیوں کے ساتھ تصاویر ملی ہیں اور یہ تمام شواہد پولیس کے حوالے کئے ہیں۔دو بہنوں کی موت خودکشی ہے یا قتل اب تک پولیس تعین نہ کرسکی جبکہ متاثرہ خاندان کا مطالبہ ہے کہ ان کی بیٹیوں کے قتل میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔دوسری جانب تھر پارکر میں رواں سال میں اب تک 95 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جسے پولیس نے خودکشی کے واقعات قرار دیے تاہم بیشتر ایسے کیسز ہیں جس میں پولیس نے پوسٹ مارٹم کرائے بغیر انہیں خودکشی قرار دیا۔