اسلام آباد(نیا محاز ) وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد تعلیمی سرگرمیاں شروع ہوگئیں اور سکول معمول کے مطابق کھل گئے۔
حکام کے مطابق وزارت تعلیم نے یکم سے 4 اگست تک چھٹیوں میں توسیع دی تھی، تعلیمی اداروں کے لیے نئے اوقات کار بھی لاگو کر دیئے گئے ہیں، ایوننگ شفٹ والے تعلیمی ادارے صبح 8 بجے سےدوپہر ڈیڑھ بجے تک کھلیں گے۔
سنگل شفٹ والے تعلیمی ادارےصبح 8 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کھلیں گے، پی ایم میل پروگرام کے تحت پرائمری کلاسز کے 220 سکولز میں دوپہر کامفت کھانا بھی دیا جائے گا۔