0

شیخ حسینہ کی حکومت کی برطرفی پر ڈاکٹر ملیحہ لودھی کااہم تبصرہ

اسلام آباد(نیا محاز )سابق سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ واجد کی حکومت کی برطرفی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ شیخ حسینہ کے استعفیٰ سے ثابت ہو گیا کہ عوام کی طاقت جب سڑک پر آ جاتی ہے تو اس کے سامنے کوئی نہیں کھڑا ہوسکتا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہاکہ شیخ حسینہ کی حکومت نے لوگوں کے خلاف جس قسم کے ہتھکنڈے استعمال کئے اور اسے وہ روک نہیں پائے، میرا خیال ہے کہ یہ عوامی طاقت کا مظاہرہ تھاجس نےایک حکومت کو برطرف کردیا،خطے پر اثرات کے حوالے سے کچھ کہنا قبل ازوقت ہے،ہمیں یہ نہیں معلوم کہ وہاں فوجی حکومت ہو گی یا قبل ازوقت انتخابات ہوں گے،مگر ایک بات واضح ہے کہ شیخ حسینہ واجد انڈیا کے حق میں تھیں اور پاکستان کے اینٹی تھیں،اس سے بھارت کو بڑا دھچکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں