0

شیخ حسینہ واجد فوجی ہیلی کاپٹر میں بھارت روانہ

ڈھاکہ ( نیا محاز ) تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بنگلا دیش کی وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد ایک فوجی ہیلی کاپٹر میں بھارت روانہ ہو گئی ہیں ۔

خبر ایجنسی کے مطابق شیخ حسینہ واجد نے محفوظ مقام پر منتقلی سے قبل تقریر ریکارڈ کرانے کی کوشش بھی کی ہے۔ حسینہ واجد کو تقریر ریکارڈ کرانے کا موقع نہیں دیا گیا۔

“جنگ ” کے مطابق بنگلا دیش کے وزیرِ قانون کا کہنا ہے کہ بنگلادیش کی صورتحال بہت خراب ہے، کیا ہو رہا ہے، علم نہیں۔خبرایجنسی کے مطابق شیخ حسینہ کے بیٹے کی جانب سے اقتدار میں آنے والی کسی بھی غیر منتخب حکومت کو روکنے کے لیےسیکیورٹی فورسز پر زور دیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں