0

راولپنڈی؛ جماعت اسلامی کے دھرنے کا 11 واں دن،شرکا کی تعداد میں اضافہ

راولپنڈی( نیا محاز ) جماعت اسلامی کا احتجاجی دھرنا گیارہویں دن میں داخل ہوگیا، اس دوران شرکا کی تعداد میں بھی روز بروز مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

بجلی کے بھاری بلز، بے جا ٹیکسز، آئی پی پیز سے معاہدے، پیٹرول کی قیمتوں اور دیگر مطالبات کے لئے جماعت اسلامی کا لیاقت باغ چوک میں جاری دھرنے کا آج گیارہواں دن ہے۔ دھرنے میں ملک بھر سے آئے ہوئے شرکا کا جوش و خروش دیدنی ہے۔پیر کے روز بھی جماعت اسلامی کے احتجاجی دھرنے کے شرکا کے لئے ناشتے کا اہتمام کیا گیا جبکہ اس دوران تاجر تنظیموں کی جانب سے جماعت اسلامی کے احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے دھرنے میں شرکت کی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں تاجروں نے دھرنے کے اطراف اپنے حمایتی بینرز بھی آویزاں کردیے ہیں۔آج مغرب کے بعد دھرنے کے مقام پر بڑا جلسہ ہوگا جس میں تاجر تنظیمیں بھی شرکت کریں گی جبکہ ساڑھے گیارہ بجے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن میڈیا سے گفتگو کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں