جدہ (نیا محاز ) “جدہ سیزن” کے تحت پاکستان اور انڈونیشیا میوزک پروگرام منعقد ہوا جس میں ہزاروں پاکستانیوں نے شرکت کی موسیقی کی اس شام میں پاکستانی مشہور گلوکارہ آئمہ بیگ ، بلال سعید ،سونو ڈانس گروپ ،اور انڈونیشیا کی صف اول کی گلوکارہ لیڈی رارا نے گیت پیش کئے
لیڈی رارا نے انڈونیشیا کی زبان کے علاوہ راحت فتح علیخان کا اردو میں گیت گاکر سامعین سے خوب داد حاصل کی ،سونی ڈانس گروپ نے صوبہ بلوچستان اور سرحد کے علاقائی رقص پیش کئے ۔آئمہ بیگ اور بلال سعید کے ساتھ بھی ڈانس گروپ نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ گیتوں کے درمیان نوجوان لڑکے اور لڑکیاں بھی ناچتے رہے ۔
سامعین میں سعودی خاندان ،او آئی سی کے اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل آفتاب کھوکر، پاکستان اور انڈونیشیا کے سفارت کار موجود تھے ۔اس موقع پر موسیقی کا لطف اٹھاتے ہوئے سامعین نے سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا کہ وہ سعودی عوام کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک کے لوگوں کی تفریح کا بھر پور خیال رکھتے ہیں۔
ہزاروں سامعین کیلئے سیکورٹی کے بہترین انتظامات تھے جسکی وجہ سےصحافیوں کو اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا . حاضرین کا کہنا تھا کہ ایسے پروگرام ہوتے رہنا چاہئے.