0

بنگلہ دیش کیخلاف سریز سے قبل قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو کیا کرنا ہو گا؟ پی سی بی نے فیصلہ کر لیا

لاہور(نیا محاز ) پاکستان کرکٹ بورڈنے بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی کرکٹرز کا فٹنس ٹیسٹ لینےکا فیصلہ کرلیا ہے۔
نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ فٹنس ٹیسٹ کیلئے ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑیوں کو 9 اگست کو طلب کیے جانے جبکہ فٹنس ٹیسٹ 10 اگست کو ہونے کا امکان ہے۔سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل دستیاب کھلاڑیوں کو بھی فٹنس ٹیسٹ کیلئے بلایا جائے گا، کچھ دستیاب کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ پہلے بھی لیے جا سکتے ہیں۔

پی سی بی کی جانب سے تاحال سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان بھی نہیں ہوسکا ہے، سینٹرل کنٹریکٹ کو فٹنس سے مشروط کیا گیا ہے۔ قومی کرکٹرز کے 5 سے 6 مختلف ٹیسٹ ہوں گے اور عالمی معیار کے مطابق کھلاڑیوں کی فٹنس ڈیکلئیر کی جائے گی۔ بنگلادیش اے کے خلاف پہلے 4 روزہ میچ میں ٹیسٹ اسکواڈ کے بعض کھلاڑیوں کو کھلایا جائے گا، فاسٹ بولر نسیم شاہ اور میر حمزہ کو بھی کھلائے جانے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں