0

بانی پی ٹی آئی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات کیلئے درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری

لاہور(نیا محاز )بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات کیلئے درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے گئے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے سماعت کی،درخواست میں نیب، ایف آئی اے، اینٹی کرپشن اور پولیس کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ تمام مقدمات میں ضمانت ملنے پر رہائی کے قریب نیب نے دوبارہ گرفتار کرلیا۔عدالت نے عمران خان کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات کیلئے درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں