0

ان کو جانے مت دینا ابھی آرڈر لکھواتا ہوں، اسلام آباد ہائیکورٹ نے بچی حوالگی سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا

اسلام آباد(نیا محاز )اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈھائی سال کی بچی کو زبردستی اپنے پاس رکھنے پر والدہ کی سابق شوہر کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ آپ کو وقت دیتا ہوں بیٹھ کر سوچ لیں،میرے پاس یہاں سے سیدھا جیل بھجوانے کا بھی اختیار ہے،ان کو جانے مت دینا ابھی آرڈر لکھواتا ہوں

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈھائی سال کی بچی کو زبردستی اپنے پاس رکھنے پر والدہ کی سابق شوہر کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،عدالتی حکم پر پولیس نے بچی کے والد کو عدالت پیش کردیا، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے والدہ کی درخواست پر سماعت کی،بچی کے والد نے بیٹی کی حوالگی سے لاعلمی کااظہار کردیا۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ عدالت کے ساتھ ایسا مت کریں، جھوٹ مت بولیں،ہم نے بیرون ملک سے بھی بچے منگوا لئے ہیں،کیوں بچی کا مستقبل تباہ کررہے ہیں؟بچی پر آپ کا بھی حق ہے ، لیکن فیملی کورٹ سے رجوع کریں،والد نے کہا کہ 10مئی 2024کو ان دونوں کو اپنی گاڑی میں ان کے گھر سے اٹھا کر دفتر چھوڑا۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ آپ کو وقت دیتا ہوں بیٹھ کر سوچ لیں،میرے پاس یہاں سے سیدھا جیل بھجوانے کا بھی اختیار ہے،ان کو جانے مت دینا ابھی آرڈر لکھواتا ہوں،عدالت نے بچی حوالگی سے متعلق کیس کافیصلہ محفوظ کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں