0

اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ میں امیر قطر نے عقال کیوں نہ پہنی؟ عرب روایت میں کیا مطلب ہے؟

دوحہ (نیا محاز )فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ ا?ج قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ادا کردی گئی۔

اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ میں حماس کی قیادت سمیت امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔سوشل میڈیا پر اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ میں شریک امیر قطر کی ایک تصویر وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں اپنے سر پر روایتی عرب عقال نہیں پہنا ہوا۔عقال اس سیاہ ڈوری کو کہتے ہیں جسے دوہرا کرکے سر پر اوڑھے جانے والے رومال کو جگہ پر رکھنے کے لئے پہنا جاتا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق عرب روایات میں اگر کوئی سوگوار شخص جنازے کے دوران سر سے عقال اتار دے تو اس کا مطلب یہ ظاہر کرنا ہوتا ہے کہ اس انتقال کو اپنا ذاتی نقصان سمجھتا ہے۔خیال رہے کہ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ بدھ کے روز ایرانی دارالحکومت تہران میں اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے تھے، وہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے ایران میں موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں