0

اسرائیلی فوج کی بے گھر فلسطینیوں کی پناہ گاہ بنے سکولوں پر بمباری، 44 شہید

غزہ (نیا محاز )اسرائیلی فوج کی بمباری سے غزہ میں بے گھر 44 فلسطینی شہید ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے بے گھر فلسطینیوں کی پناہ گاہ بنے سکولوں پر بم برسا دیے جس کے نتیجے میں 44 فلسطینی شہید ہوگئے۔دوسری جانب ڈرون حملے سے الاقصیٰ شہدا
ہسپتال کے صحن میں بے گھر افراد کے خیموں کو آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں کئی فلسطینی متاثر ہوئے۔ادھر یمن کے حوثی گروپ نے صعدہ صوبے میں امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ خلیج عدن میں بھی بحری جہاز کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔
مزید برآں پوپ فرانسس نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایک بار پھر غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

پوپ فرانسس کا کہنا ہے کہ جنگ شکست ہے، مشرق وسطیٰ تنازعات کے حل کے لئے مذاکرات کئے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں