0

پی ٹی آئی والے مانتے تھے انکی حکومت باجوہ چلاتے ہیں مگر اب وہی سب سے برے ہیں: گورنر کے پی

پشاور(نیا محاز )گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے مذاکرات کے معاملے پر ایک بار پھر پی ٹی آئی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہم نے پی ٹی آئی کی طرح کبھی نہیں کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کرنے ہیں اور نہ ان کی طرح اسٹیبلشمنٹ کے کندھوں پر سوار ہوکر حکومت میں آنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی نہیں کہا کہ ہماری حکومت باجوہ چلاتا ہے مگر پی ٹی آئی والے کہتے تھے کہ وہ ایک پیج پر ہیں اور باجوہ ہماری حکومت چلاتے ہیں لیکن ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد پی ٹی آئی والے کہتے ہیں کہ وہ سب سے برے تھے۔ گورنر کے پی کا کہنا تھا کہ وفاق سے صوبائی حقوق پر بات کرنے کےلئے جرگہ اراکین کا اعلان جلد کریں گے، جرگہ اراکین دلائل سے لڑکر وفاق سے اپنا حق لےکر آئیں گے، پی ٹی آئی ہمارے ساتھ جرگے میں بیٹھے گی توخوش آمدید اور نہ بیٹھے تو ہمیں کوئی تکلیف نہیں۔

فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ یہ کوئی اچھی بات نہیں ہے کہ آپ جامعات کی زمینیں بیچیں، جب تک میں ہوں میں ان کو ایک بھی زمین بیچنے نہیں دوں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں