میلبورن (نیا محاز )پاکستان کے ناصر اقبال آسٹریلیا میں جاری بیگا اوپن سکواش کے فائنل میں پہنچ گئے ۔
ناصر اقبال نے ایونٹ کے سیمی فائنل میں سوئٹرزلینڈ کے رابن گڈولا کو تین ایک سے شکست دی۔ناصر نے میچ کا پہلا گیم اپنے نام کیا لیکن دوسرے گیم میں گڈولا نے مقابلہ برابر کرکے ناصر کو چیلنج دیا لیکن ناصر اگلے دو گیمز با آسانی جیتنے میں کامیاب رہے۔سیمی فائنل میں ناصر کی کامیابی کا سکور 6-11، 11-4، 2-11 اور 3-11رہا۔نیو ساﺅتھ ویلز میں جاری 12 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم والے بیگا اوپن کے فائنل میں ناصر اقبال کا مقابلہ سیکنڈ سیڈ ہانگ کانگ کے میتھیو لائے سے ہوگا۔