0

شیر افضل مروت کی بنیادی پارٹی رکنیت ختم کرنے کا معاملہ الجھ گیا

اسلام آباد (نیامحاز ) پی ٹی آئی کے سابق سینئر نائب صدر شیر افضل مروت کی پارٹی رکنیت کی منسوخی کا معاملہ اُلجھ گیا۔پارٹی رکنیت کی منسوخی کے حوالے سے کور کمیٹی ارکان اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی جانب سے متضاد بیانات بیانات سامنے آگئے۔
پی ٹی آئی کور کمیٹی نے شیرافضل مروت کی پارٹی رکنیت منسوخی کا نوٹی فکیشن درست قرار دیدیا۔۔جبکہ چیئرمین بیرسٹر گوہرنے رکنیت منسوخی کا نوٹی فکیشن جعلی قراردیا۔بیرسٹر گوہر نے کہا ایسے کسی فیصلے کا علم نہیں اور نہ کوئی منظوری دی ہے۔

دوسری جانب کور کمیٹی ارکان بضد ہیں کہ فیصلہ اجلاس میں ہوا تھا،پی ٹی آئی کے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری فردوس شمیم نقوی نے نوٹی فکیشن جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے سنگین خلاف ورزیوں پر شیر افضل مروت کی بنیادی پارٹی رکنیت منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں