0

حیدرآباد: کھیت میں بکریاں چرانے پر 10 سالہ بچے کو قتل کردیاگیا

حیدرآباد(نیا محاز )حیدرآباد میں ظلم و بربریت کا واقعہ پیش آ یا جس میں 10 سالہ بچے کو قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ حیدرآبادکے علاقے سیری میں پیش یا جہاں 10 سالہ بچے کو کھیت میں بکریاں چرانے پر قتل کردیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے اپنی زمین پربکریاں چرانے پربچے پرفائرنگ کی جس سے بچہ ہلاک ہوگیا۔ ایس ایس پی حیدرآباد کا کہنا ہے کہ زمیندار کی گرفتاری کے لئے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور ملزم کی تلاش جاری ہے۔ دوسری جانب بچے کے قتل پر ورثا کی جانب سے ٹنڈو محمد خان روڈ پر احتجاج کیا گیا اور قاتل کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں