0

بنگلہ دیش میں طلبہ کا ایک مرتبہ پھر ملک گھر مظاہروں کا اعلان

ڈھاکا (نیا محاز )بنگلہ دیش میں طلبہ تحریک نے ایک مرتبہ پھر سے آج ملک گیر مظاہروں کا اعلان کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق اتوار کو غیر معینہ مدت کیلئے عدم تعاون تحریک کی کال دی گئی ہے ، گزشتہ روز احتجاج کے دوران 2 افراد ہلاک جبکہ ایک سو سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے ۔

طلبہ احتجاج کے دوران کوٹا مخالف مظاہروں میں ہلاک ہونے والے افراد کیلئے انصاف کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔ گزشتہ ماہ سے جاری مظاہروں میں 200 سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔

بنگلہ دیش میں نوکریوں کے کوٹے کے خلاف طلبہ نے احتجاج شروع کیا جو کہ دیکھتے ہی دیکھتے 26 شہروں تک پھیل گیا ، حکومت نے احتجاج ختم کروانے کیلئے طاقت کا استعمال کیا لیکن وہ کام نہ آیا اور معاملہ تشد د کی جانب چل پڑا۔
طلبہ اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں دیکھنے کو ملیں جبکہ طلبہ نے متعدد سرکاری عمارتوں کو آگ بھی لگا دی، حکومت نے کئی روز تک شہروں میں نہ صرف کرفیو نافذ کیئے رکھا جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی بند کر دی گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں