کراچی (نیا محاز )بھارت جانے والی عمان ایئرلائن میں دوران پروز مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔
بزنس ریکارڈر کی رپورٹ کے مطابق پرواز مسقط سے کیرالہ جارہی تھی کہ دل کا دورہ پڑنے سے مسافر کی طبیعت بگڑ گئی۔ پرواز کے پائلٹ نے کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی اجازت مانگی۔کلیئرنس ملنے کے بعد پرواز نے کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔ طبی ٹیم نے مسافر کو کراچی کے ہسپتال منتقل کردیا ۔